شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل میں تبدیلی کر دی، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ خارجہ شامل

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی نشکیل نو کر دی، مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آٹھ رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین شہباز شریف ہوں گے، مشترکہ مفادات کونسل میں چوروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بطور ممبران شامل ہوں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار بطور رکن مشترکہ مفادات کونسل میں شامل ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر سیفران امیر مقام بھی سی سی آئی میں شامل ہیں، واضح رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل 21مارچ 2024سے وجود میں آ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں