بلوچستان کی تمام سینیٹ نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، امیدواروں کی کامیاب سے متعلق فارم 55جاری
کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان سے سینیٹ کے امیدواروں کی کامیابی سے متعلق فارم 55جاری کرد دیا گیا، تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی 7جنرل، 2ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی 2نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے، جنرل نشستوں پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والوں میں سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی شامل ہیں، علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان، مسلم لیگ (ن) کے سیدال ناصر اور آغا شاہزیب درانی اور پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی، جے یو آئی کے احمد خان شامل ہیں جبکہ خواتین کی دو نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی منتخب ہوئیں اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پر جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع اور پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
Load/Hide Comments


