بارشوں سے پشاور ، باجوڑ اور شانگلہ میں مجموعی طور پر 10افراد جاں بحق ،17زخمی، پی ڈی ایم اے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ بارشوں پر پی ڈی ایم اے کی رپورٹ سامنے آ گئی جس کے مطابق پشاور ، نوشہری باجوڑ اور شانگلہ میں بارشوں سے نقصانات ہوئے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ پشاور میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 9زخمی ہوئے، باجوڑ میں 2اور شانگلہ میں 3افراد جاں بحق ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 4بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے ، باجوڑ میں 2، شانگلہ میں ایک، شاور اور نوشہرہ میں 3,3افراد زؒخمی ہوئے۔ پشاور میں زخمی ہونے والوں میں 6بچے اور 2خواتین بھی شامل ہیں، علاوہ ازیں پشاور میں 4گھروں کو نقصان پہنچا۔
Load/Hide Comments


