سابق پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ کے تحائف اتحاد ایئرلائن سے چوری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ مشکلات کا شکار، ائیر لائن میں رکھے بیگ سے تحائف چوری ہو گئے جس پر انہوں نے ایکس پر پوسٹ لگائی اور بتایا کہ 26 مارچ کو میں نیو یارک سے لاہور آ رہا تھا، لاہور پہنچنے پر جب مجھے سامان دیا گیا تو میں نے نوٹس کیا کہ میرے بیگ کو نقصان پہنچا ہوا تھا، میرا قیمتی سامان اور تحائف بھی بیگ سے چوری ہو گئے تھے، میں نے اتحاد ائیر لائن کے کاو¿نٹر پر شکایت کی تاہم ان کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا، ساتھ ہی کھلاڑی نے کہا ائیر لائن کی خراب سروسز اور زیرو کسٹمر کیئر ہے، تاہم اب اتحاد ائیرلائنز کی جانب سے بھی کھلاڑی کے پوسٹ پر ردعمل دیا گیا ہے، جس میں واقعے کا نوٹس بھی لے لیا گیا ہے۔محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ آپ کس ریلیونٹ ٹیم کی بات کر رہے ہو؟ یہاں کوئی آفس نہیں ہے نا ہی ویب سائٹ پر موجود رابطہ نمبر بند ہے۔ اگر کوئی ٹیم کا نمبر یا میل ایڈریس ہے تو شئیر کریں، جس پر اتحاد ائیرلائن کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم آپ کا کیس گیسٹ ریلیشنز ٹیم کے پاس جمع کرائیں گے، ٹیم کو آپ کی بکنگ تفصیلات اور بیگ میں ہونے والے نقصان سے متعلق بتایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں