کراچی: سپر ہائی وے پر رینجرز موبائل کے حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق

کراچی میں سپرہائی وے پر رینجرز موبائل حادثے میں زخمی ہونے والے 3 اہلکار دم توڑگئے۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز سپرہائی وے پر کاٹھورکٹ کے قریب ٹائر پھٹنے کے نتیجے میں پیش آیا تھا۔رپورٹ کے مطابق موبائل میں سوار رینجرز کے 6 اہکار زخمی ہوگئے تھے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔موبائل حادثے میں زخمی ہونے والے رینجرز کے 3 اہلکار آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ 3 اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں