ایسٹر کا تہوار، پاکستان کے قیام اور ترقی میں مسیحی برادری کا بڑا کردار ہے، شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر منا رہے ہیں، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا،تفصیلات کے مطابق گورنر ہاﺅس لاہور میں ایسٹر کی تقریب منعقد ہو گی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف مہمان خصوصی ہونگے ۔ویٹی کن میں مرکزی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں پوپ کی شرکت ہوئی، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ایسٹر کے موقع پر پیغام جاری کیا گیا جس میں شہباز شریف نے کہا کہ ایسٹر کے تہوار پر پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہیں، ایسٹر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پیار، رواداری اور عفو ودرگزر کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہی اقدار کو اپناتے ہوئے ہم دنیا کو امن و آشتی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں، پاکستان کے قیام اور اس کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسیحی برادری کا بڑا کردار ہے۔ ہمیں فخر ہے پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا خوبصورت امتزاج ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آئیں ہم روادار اور مربوط معاشرے کی تعمیر کیلئے متحد ہو کر کام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں