پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 325سے پرندہ ٹکرا گیا، تفصیلات کے مطابق پرواز کو واپس بحفاظت اتار لیا گیا، معائنے کے بعد طیارے کو روک لیا گیا، مسافر متبادل پرواز سے جائیں گے۔ جبکہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر پرواز پی کے 326کے مسافر روانگی کے انتظار میں بیٹھے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں