خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع میں رواں ماہ 52مشتبہ افراد ہلاک، سرکاری رپورٹ

پشاور (این این آئی )خیبر پختونخوا میں رواں ماہ 5اضلاع میں مشتبہ افراد کےخلاف کارروائی کے دوران 52 شدت پسند ہلاک ہوئے۔سرکاری رپورٹ کے مطابق رواں ماہ صوبے کے مختلف علاقوں میں مشتبہ افراد کے خلاف 104آپریشن کیے گئے۔ماہانہ رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں 10کارروائیوں میں 35مشتبہ افراد ہلاک جبکہ ڈی آئی خان اور لکی مروت میں 6، 6 مشتبہ افراد ہلاک ہوئے۔سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوہاٹ میں ایک کارروائی میں 3اور باجوڑ میں 2مشتبہ افراد ہلاک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق مشتبہ افراد سے 5راکٹ لانچر، 24پستول، 19ایس ایم جی، 3مشین گن و دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں