جوبائیڈن کے خط کا جواب، امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن کے خط کا جواب دیا گیا، جوابی خط میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملک توانائی، موسمیاتی، زراعت اور دیگر شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور گرین الائنس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے، امریکا کے ساتھ عالمی امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے بھی مل کر کام کرنا چاہتے ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں