کوئی آپکو غلط اطلاع دےکرپریشان بھی کرسکتا ہے، آج اپریل فول ڈے منایا جائےگا
اسلام آباد (آئی این پی)خبر دار! یکم اپریل کو دنیا بھر میںاپریل فول ڈے منایا جائے گا۔کوئی آپ کو غلط اطلاع دے کرپریشان بھی کر سکتا ہے اس لیے محتاط رہیے۔(آج)یکم اپریل پیر کو دوستوں،عزیز رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی جانب سے آنیو الی کسی بھی اطلاع،موبائل کال یا خبرپر یقین کرنے سے پہلے اس کی تحقیقی کر لی جائے کیونکہ غیر سنجیدہ لوگوں کی جھوٹی حرکت سے آپ کو شرمندگی اور نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی ہے۔اپریل فول دوسروں کے ساتھ عملی مذاق کرنے اور بے وقوف بنانے کا تہوار ہے اور اس کیلئے خاص دن یکم اپریل مقرر ہے۔اپریل فول کی ابتدا ءیورپ سے ہوئی جس کو 1539ءمیں عروج حاصل ہوااور بعد میں اس نے تہوار کی شکل اختیار کر لی۔یکم اپریل کولوگ ایک دوسرے کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔
Load/Hide Comments


