خفیہ اداروں کی مداخلت پر ججز کا خط معاملہ، ہائیکورٹ کی جانب سے 7رکنی بینچ سماعت کیلئے تشکیل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا، تفصیلات کے مطابق پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر موجود تمام ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دے دیا گیا، 7رکنی بینچ ججز کے خط کے معاملے کی سماعت کرے گا۔ علاوہ ازیں بینچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے، سپریم کورٹ خط کے معاملے کی سماعت بدھ کو کرے گی، بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحی آفریدی، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی ، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


