عمران خان نے ابھی تک میرے کسی چیلنج کوقبول نہیں کیا،بلاول بھٹو
کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی )کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےابھی تک میرے کسی چیلنج کو قبول نہیں کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کی ناکامیوں پرایک پریس کانفرنس کی تھی، جس میں مسئلہ کشمیر، معیشت اور کوروناپربات کی،پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کی کرپشن کواجاگرکیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نے عمران خان کوپہلاچیلنج یہ کیاتھا کہ وہ قومی اسمبلی یا ٹی وی پر مناظرہ کرلیں، دوسراچیلنج یہ کیا تھا کہ وہ این آئی سی وی ڈی جیسااسپتال دکھا دیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ وزیراعظم کو تیسراچیلنج یہ کیا کہ وہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ٹیسٹ کاسندھ سےموازنہ کروادیں لیکن عمران خان نےابھی تک میرے کسی بھی چیلنج کو قبول نہیں کیا۔


