پشاوراور مانسہرہ بارش، وادی کاغان میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے شہر پشاور اور گردونواح میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ مانسہرہ اور گردونواح میں تیز بارش اور کاغان ویلی میں برفباری اور بالا کوٹ میں ژالہ باری ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہو گیا، مقامی افراد کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے سردی پھر سے لوٹ آئی ہو، آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں سردی کا راج ہے، شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث موسم اچانک ٹھنڈا ہوگیا، مظفرآباد کے شہریوں نے گرم کپڑے، سویٹر اور کوٹ پہن لیے جبکہ شہر اور نواحی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی رہی، بارش اور برفباری کے باعث مظفرآباد، جہلم ویلی، نیلم ویلی اور وادی لیپہ میں بھی موسم سرد ہوگیا۔علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق وادی نیلم، وادی لیپہ، جہلم ویلی سمیت آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے جبکہ بلند چوٹیوں پر برفباری کے باعث علاقہ مکینوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں