جام کمال نے پی بی 22 پر زرین خان مگسی کو ن لیگ کے ٹکٹ کیلئے نامزد کردیا

بیلا(یو این اے )وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا ٹی ایل پی کے مرکزی رہنما اکبر لاسی سے رابطہ ضمنی انتخابات اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعلی بلوچستان اور موجودہ وفاقی وزیر تجارت و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جام کمال خان عالیانی نے تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنما سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 257 حلقہ پی بی 22 اکبر لاسی سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا گزشتہ شب ہونے والے ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماں کے درمیان 21 اپریل کو حلقہ پی بی 22 کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور دیگر سیاسی امور پر بھی باہمی تبادلہ خیال کیا گیا ٹی ایل پی کے مرکزی رہنما اکبر لاسی نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کو ضمنی انتخابات کے حوالے سے اپنی مرکزی قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی بات کرنے کا یقین دلایا واضع رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار اکبر لاسی نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں اچھی پوزیشن کے حامل امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں مزید واضع ہو کہ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان عالیانی نے اپنی خالی کردہ نشست پی بی 22 پر نواب زادہ میر زرین خان مگسی کو مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر نامزد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں