بختاور بھٹو نے نجم سیٹھی کو دھوکے باز قرار دے دیا

کراچی(این این آئی) صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے این اے 207سے اپنی بہن آصفہ بھٹو زرداری کی بلامقابلہ جیت کے بارے میں بات کرنے پر تجزیہ کار نجم سیٹھی کو فراڈسٹر (دھوکے باز)قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی پر ایک ٹاک شو کے دوران، نجم سیٹھی نے ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں ایک کہانی بیان کی اور کہا کہ کیسے انہوں نے 1977 کے انتخابات میں اپنے سیاسی مخالفین کو اس لیے بٹھا دیا یا انہیں اٹھوا لیا گیا،انہیں میدان چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا کیونکہ بھٹو بلا مقابلہ جیتنا چاہتے تھے۔پھر نجم سیٹھی نے دعوی کیا کہ اسی طرح کے واقعات کا سلسلہ ضمنی انتخابات میں ہوا ہے جس میں آصفہ بھٹو بلا مقابلہ جیت گئیں۔ بختاور بھٹو نے شو کے اس کلپ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، دراصل ہمارے نانا نے انہیں دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور واضح طور پر وہ اب بھی اس پر بہت غصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں