حب کے قریب ٹرک مالک اور ڈرائیور کا اغوا، ملزمان نے مالک کو قتل کرکے ڈرائیور کی ٹانگیں کاٹ دیں
حب (نمائندہ انتخاب) کراچی سریا لوڈ کر کے وندر جانے والا ٹرک حب کے قریب رئیس گوٹھ کے مقام پر ٹرک مالک اور ڈرائیور سمیت اغوا، واردات کے بعد ٹرک مالک قتل، ڈرائیور کی ٹانگیں کاٹ کر پھینک دی گئیں جبکہ سریئے سے خالی ٹرک سپرہائی وے پر جمالی پل سے برآمد کرلیا گیا، کراچی پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام مقتول ٹرک مالک حب چیزل آباد کا رہائشی تھا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ کراچی سے وندر کیلئے سریا کا ٹرک لوڈ کر کے آنے والے ٹرک کو حب کے قریب رئیس گوٹھ جہاں پر ہر قدم پر پولیس موبائل ناکہ ،موچکو پولیس ،کسٹم اور رینجرز چیک پوسٹ قائم ہیںکے مقام سے 4نامعلوم مسلح ڈاکو ٹرک کومالک عبدالرزاق مگسی اور ڈرائیور سمیت اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے فرارہوگئے تاہم کافی دیر گزرنے کے باوجود جب ٹرک مالک کا اپنے اہل خانہ سے فون پر رابطہ نہ ہو ا تو پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر کراچی پولیس نے ورثا کو کراچی اسپتال کے سرخانے میں موجود نعش کی شناخت کرائی جس میں ا±سکی شناخت ٹرک مالک عبدالرزاق مگسی کے نام سے ہوئی بتایا جاتا ہے کہ ٹرک ڈرائیور بھی کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے جسکی دونوں ٹانگیں کاٹ دی گئی ہیں مقتول ٹرک مالک عبدالرزاق حب چیزل آباد کا رہائشی تھا مقتول کے عزیز واقارب کیمطابق واردات رئیس گوٹھ حب بائی پاس کی جانب کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کے آس پاس ہو ئی ہے مقتول کے رشتہ داروں کے مطابق اغوا کار پہلے ٹرک کو حب کی طرف لارہے تھے کہ اچانک ا±نکا ارادہ بدلہ اور ٹرک کو واپس حب ریورڈ روڈ کی طرف موڑ دیا گیا اور حب ریورروڈ پر چڑھنے سے قبل ہی مسلح اغوا کاروں نے ٹرک مالک کو قتل کر کے نعش ویرانے میں پھینک دی جبکہ ا±سے ناردرن بائی سے سپرہائی وے لے گئے مقتول کے رشتہ داروں کے مطابق جس علاقے میں واردات ہوئی ہے وہاں پر نہ صرف پولیس بلکہ کوسٹ گارڈز اور رینجرز کی چیک پوسٹیں بھی قائم ہیں اور کراچی پولیس ابھی تک مقتول کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔


