اپوزیشن گرینڈ الائنس کا سربراہی اجلاس کوئٹہ میں طلب کرلیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) اپوزیشن گرینڈ الائنس کا سربراہی اجلاس کوئٹہ میں طلب کرلیا گیا۔ مرکزی سینئر نائب صدر بی این پی ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پانچ جماعتوں کی مرکزئی قیادت کا اجلاس 12 اپریل کو کوئٹہ میں بی این پی قائد سردار اختر مینگل کی رہائشگاہ پر ہوگا۔ گرینڈ اپوزیشن الائنس کو حتمی شکل دی جائے گی۔ 13 اپریل کو پشین میں گرینڈ الائینس کے پہلے جلسے میں بڑے شیڈول کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں