ایران کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی، ایرانی وفد کی اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ایران کے وفد نے اہم ملاقات کی، جس میں قیدیوں کے تبادلے اور رہائی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ ایرانی وفد کی قیادت ڈپٹی جسٹس منسٹر برائے انسانی حقوق عسکرجلالیان نے کی۔ ایرانی وفد نے بتایا کہ اس وقت ایران کی جیلوں میں 160 پاکستانی قیدی موجود ہیں جبکہ پاکستان کی تحویل میں 60 ایرانی قیدی ہیں۔ ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے وزارتِ داخلہ کے تعاون سے اقدامات کیے جائیں۔ اس کے علاوہ جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ورثا کی جانب سے ا±ن کے عزیزوں کی حالت زار کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں رہا کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پہلے مرحلے میں ہیومینیٹیرین گراﺅنڈز پر قیدیوں کو رہا کرنے کی تجویز دی گئی جس کا وزیر قانون نے کھلے دل سے خیر مقدم کیا۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو کسی قانونی جرم میں ملوث نہیں ہیں ان کے لیے ضرور اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں