لاکھڑا میں پیٹرول پمپ مالک سے ساڑھے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا

حب (نمائندہ انتخاب) لاکھڑا میں پیٹرول پمپ مالک لٹ گیا،مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر پمپ مالک سے تقریبا ساڑھے چار لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار۔ لاکھڑا شہر میں قائم الستار پیٹرلیم سروس کے مالک علی اصغر عرف علی گنگو جب پیٹرول پمپ سے تقریبا رات کے دس بجے کے وقت گھر کے لئیے نکلے تو لاکھڑا شہر سے تقریبا چار کلومیٹر دوری پر پریا کلمتی گوٹھ کے مقام پر دو نقاب پوش ڈاکووں نے ان کو پسٹل کے زور پر پکڑ کر تقریبا ساڑھے چار لاکھ روپے اور ایک عدد موبائیل فون لوٹ لیا جس کے بعد انہوں نے لاکھڑا پولیس کو اطلاع دی اور لاکھڑا پولیس نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر پیٹرول پمپ مالک کے ہمراہ ڈاکووں کا پیچھا کرنا شروع کیا مگر تب تک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے تھے جبکہ اس حوالے سےرابطہ کر نے پر ایس ایچ او لاکھڑا عبدالواحد گدور کا کہنا تھا کہ ہم نے ناکہ بندک کردی ہے ان شائ اللہ بہت جلد ملزمان قانون کے گرفت میں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں