ڈیرہ مرادجمالی، کرنٹ لگنے سے دو بھائی جاں بحق
اوستہ محمد:ڈیرہ مراد جمالی وارڈ نمبر7میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے دو سگے بھائی جاں بحق،گھر میں کہرام برپا، ایک بھائی کو بجلی نے پکڑی تو دوسار بھائی اس کو بچانے گیا تو دونوں بجلی کی زد میں آگئے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی دو سگے بھائی امجد علی منگریو، اور بخشا خان منگریو کو بجلی نے کرنٹ لگائی ایک بھائی بجلی کو نے کرنٹ دی تو دوسرے بھائی نے ان کو بچانے کی کوشش کی لیکن دونوں کو بجلی نے پکڑ لیا اور دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے دونوں بھائیوں کے شہید ہونے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا، ان کی نماز جنازہ میں سیا سی سماجی رہنماؤں نے شرکت کی اور انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا اور تعزیت وارڈ نمبر 7میں لی جا رہی ہے واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء نصیر احمد منگریو اور واپڈا کے سینئر لائن سپریڈنٹ عبدالغنی منگریو کے سگے بھائی ہیں۔


