غیر قانونی طور پر زائرین کو لے جانیوالی گاڑی کو ضبط کرنے کی ہدایت

کوئٹہ:ضلعی انتظامیہ دالبندین نے ٹرانسپورٹر حضرات کو تنبیہ کیا کہ ایران سے آنے والے زائرین کو خفیہ راستوں کے ذریعے کوئٹہ اور دیگر مقامات پر پہنچانے سے گریز کریں اگر کوئی بھی بس،پک اپ یا وین میں ایسی سواری پائی گئی تو اس کے گاڑی کو ضبط کر کے لائسنس منسوخی کے علاوہ گاڑی مالک کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بسوں میں چیکنگ کے دوران معلوم ہوا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے زائرین وایران سے آنے والے مسافروں کو بھاری رقم کے عیوض مختلف راستوں سے کوئٹہ اور دیگر علاقوں تک پہنچادیتے ہیں اس لئے ٹرانسپورٹر حضرات اپنی گاڑیوں میں کسی بھی ایسے شخص کو سوار نہ کریں جو ایران کے راستے پاکستان داخل ہوئے اگر کوئی پا یا گیا تو متعلقہ کمپنی اور ٹرانسپورٹر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور گاڑی قبضے میں لیکر ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں