راولپنڈی، ایل پی جی سیلنڈروں کی ایجنسی میں آتشزدگی، ایک شخص زخمی
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے گلزار قائد نواز کالونی میں ایل پی جی سلینڈروں کی ایجنسی میں آتشزدگی کے دوران سیلنڈر دھماکوں سے پھٹتے رہے ، تفصیلات کے مطابق آگ کی شدت و دھماکوں کے باعث قریبی مسجد سے آگ بجھانے کی خاطر مدد کے لیے اعلان بھی کیے گئے ، شدید آتشزدگی کے باعث ایک شخص جھلس کر زخمی ہوا جبکہ تین منزلہ عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا اور دو موٹر سائیکل بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔تھانہ ائیرپورٹ کی ملحقہ پولیس چوکی کے علاقے نواز کالونی میں شب گئے تین منزلہ عمارت کی نیچلی منزل پر قائم ایل پی جی گیس سلینڈروں کی ایجنسی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ اسقدر شدید تھی کہ لمحوں میں ایجنسی کے اندر رکھے سلینڈروں کو لیپٹ میں لے لیا اور سلینڈر وقفے وقفے سےزور دار دھماکوں سے پھٹنا شروع ہوگئے۔فوٹیج بھی سامنے آگی جس میں گنجان آباد علاقے میں سلینڈروں کی ایجنسی مین اچانک آگ لگتے اور پھر شعلے بلند ہونے کے ساتھ وقفے وقفے سے زور دھماکے ہوتے دیکھے و آوازیں سنی جاسکتی ہیں۔


