کوسٹ گارڈ بلوچ دشمن فورس غریبوں سے فیول چھین کر فروخت کررہی ہے، ہدایت الرحمن

گوادر (این این آئی) پاکستان کوسٹ گارڈ بلوچ دشمن فورس ہے، منشیات کی روک تھام کے بجائے غریب مزدوروں سے انکے فیول چھینا معمول بن گیا، گوادر میں کوسٹ گارڈ بلوچ مزدوروں کے منہ کا نوالہ چھین کر ارب پتی گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن صو بائی اسمبلی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کیا۔ رکن اسمبلی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈ بلوچ دشمن فورس ہے جو منشیات کی روک تھام کے بجائے بلوچ مزدرو کش پالیسی پر مبنی ہتھکنڈوں سے باز نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا منشیات سرعام گوادر جیسے حساس شہر داخل ہورہا ہے جبکہ متعلقہ ادارہ منشیات کی روک تھام کے بجائے غریب مزدوروں کا فیول چھین کر آگے فروخت کرنے میں مصروف ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں