ڈیٹا رکھنے والی اقوام کا مستقبل روشن ہوگا، گورنر بلوچستان

کوئٹہ13مارچ:۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ انفو ٹیک اور با ئیو ٹیک کے اس تیز رفتار اور ترقی یافتہ دور میں جن اقوام کے پاس ڈیٹا ہوگا تو روشن مستقبل بھی اُن ہی کا ہوگاجدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بدولت پھیلی ہوئی دُنیا سمٹ کر ایک گلوبل ویلج کی شکل اختیار کرچکی ہے۔اس ضمن میں وومن یونیو رسٹی کیمپس مینجمنٹ سلوشن متعارف کرانے کے بعد جدت اور جد یدیت کی شا ہراہ پر گامزان ہوچکی ہے۔گورنر یاسین زئی نے کہاکہ وویمن یونیو رسٹی نے تعمیر وترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل عبور کرکے نہ صرف ایک قابل تقلید مثال قائم کی بلکہ سی ایم ایس CMS)) کے قیام سے لوگ نئی سوچ واپر وچ کی جانب بھی راغب ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سردار بہادر خان وویمن یونیو رسٹی میں کیمپس مینجمنٹ سسٹم کی منا سبت سے منعقدہ اختتامی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قائمقام وائس چانسلر وویمن یونیو رسٹی ڈاکٹر انجم پر ویز،ہائیر ایجوکیشن کے نما ئندے۔ڈین فیکٹیز اور سنیئر اسا تذہ اکرام بھی موجود تھے۔اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ تعمیر و تخلیق کے سفر میں چھو ٹی بڑی مشکلات اوررکا وٹیں آ تی رہتی ہیں مگر اس کے باوجود ہمیں اپنی تخلیقی صلا حتیں اور اعلیٰ بصیرت کو زندہ وتابند ہ رکھ کرہی ہر قسم کے کھٹن حالات اور درپیش مشکلات کا ہمت اور حوصلے سے مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کی وجہ سے انسان کی زندگی میں بہت تیزی اور آسانی پیدا ہوگئیں ہیں اور آج کمپیوٹر کے ایک کلک سے علم و معلومات کے وسیع خزانہ سے استفاد ہ کیا جاسکتا ہے۔لہذا ضر وری ہے کہ ہم تمام پبلک سیکٹر یونیو رسٹیوں میں درس وتدریسی کے طریقہ کا ر کو پل پل بد لتی دُنیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔گورنر بلوچستان نے مطالعہ اور تحقیق سے ذوق وشوق رکھنے والوں پر زور دیاکہ وہ آرٹیفیشل انٹلیجنس اور بائیو ٹیکنا لوجی سے متعلق نئی آئی ہوئی کتا بوں سے ضروررہنمائی حاصل کریں۔انہوں نے اس بات پر یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم ایس کے نظام سے پوری یونیو رسٹی کی کا رکردگی میں اضا فہ ہوگا اور طالبا ت کو بروقت معلو مات اور سہو لیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔گورنر بلوچستان نے قائمقام وائس چانسلر اور اُن کی پوری ٹیم کی انتھک کا وشوں کو سر اہتے ہوئے کہاکہ جدت اور جدید یت کے جذبے سے پیو ستہ ہوکر ہی ڈیجیٹل ورلڈ میں اپنے قدم مسلسل آگے بڑھاتے رہے اور اپنی یونیورسٹی کے معیار اور طر یقہ کار کو اُونچا کرنے کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔بعد ازاں گورنر بلوچستان نے وویمن یونیو رسٹی کیپس مینجمنٹ سلو شن کا افتتاح کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں