سٹریٹ کرائم بے قابو ، پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 200سے زائد وارداتیں رپورٹ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر لاہور میں سٹریٹ کرام بے قابو ہو گیا، 24گھنٹوں کے دوران 200سے زائد وارداتیں رپورٹ کی گئیں، پولیس رپورٹ کے مطابق رائے ونڈ میں ڈاکوو¿ں نے ایک اسٹور کے سکیورٹی گارڈ کو مزاحمت پر قتل کردیا اور اس کا اسلحہ اور جیب سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، جبکہ مناواں کے علاقے میں 20 سے زائد ڈاکوو¿ں نے فیکٹری میں گھس کر 2 سکیورٹی گارڈز کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اورفیکٹری سے 2 کروڑ 25 لاکھ کا سامان لوٹ لیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ 5 ٹریکٹر ٹرالیاں ، 120ٹن لوہا اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے۔
Load/Hide Comments


