بھارتی ریاست ہریانہ میں سکول بس درخت سے ٹکرا گئی، 20بچے ہلاک 6زخمی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست ہریانہ میں تیز رفتاری کے باعث سکول بس حادثے کا شکار ہو گئی، تفصیلات کے مطابق سکول بس کے ٹکرا جانے سے 6طالب علم ہلاک جبکہ 20زخمی ہوئے، بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول بس میں 30 کے قریب بچے سوار تھے۔ تیز رفتار بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر ایک درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔امدادی کاموں کے دوران 26 بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 6 بچے ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس کا فٹنس سرٹیفیکٹ 2018 میں ختم ہوچکا تھا اور ڈرائیور بھی ممکنہ طور پر شراب کے نشے میں دھت تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں