پشین، اپوزیشن اتحاد کا احتجاجی جلسہ، مرکز میں بنی حکومت کو پاکستان کی حکومت نہیں سمجھتا، اختر مینگل
پشین (انتخاب نیوز)اپوزیشن اتحاد کا احتجاجی جلسہ ، بی این پی سربراہ اختر مینگل کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حقوق کیلئے احتجاج کرتے ہیں تو دفعہ 144لگا دی جاتی ہے، دفعہ 144اور فارم 47کی حکومت تسلیم نہیں کرتے، اسمبلی میں لاپتہ افراد کا تذکرہ کرتے تو لوگ طنز کرتے تھے، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر جان مینگل کا مزید کہنا تھا کہ بارش کے باوجود عوام اس جلسے میں شریک ہوئے، جن سیاسی ورکرز کو یہ قدرتی حالات روک نہیں سکے ، دفعہ 144روک سکے گی؟ اختر مینگل نے مزید کہا کہ مرکز میں بنی ہوئی حکومت کو پاکستان کی حکومت نہیں سمجھتا، یہ حکومت فارم 47کی حکومت ہے، یہ الیکشن کمیشن کی حکومت ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ ایک مرغی چور ، موٹر سائیکل چور کو پکڑ سکتے ہیں تو ملک کے عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو نہیں پکڑ سکتے؟ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن کی 6 جماعتیں حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کریں گی، جسے تحریک تحفظ عین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کا نام دیا گیا ہے۔عطاءالرحمان بھی اس اتحادی جلسے میں شریک ہوئے اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اپوزیشن جماعتیں آئین کے دفاع کیلئے متحد ہیں، ملک میں آئین کی بالا دستی ضروری ہے، واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد کا دوسرا جلسہ آج شام چمن میں ہونا ہے۔


