حیدرآباد، ٹرین میں خاتون اور بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پولیس اہلکار گرفتار
حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 7اپریل کو ملک ایکسپریس میں حیدرآباد کے قریب چلتی ٹرین میں خاتون اور بچے پر پولیس اہلکار کی جانب سے تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، تفصیلات کے مطابق واضح طور پر دیکھا گیا کہ پولیس اہلکار میر حسن بچے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جبکہ ڈبے میں دیگر مسافر بھی نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مار کیوں رہا ہے، مار نہیں، مار نہیں”۔عبد اللہ شیخ کے مطابق واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس اہلکار کو شناخت کیا گیا جوکہ حیدرآباد میں تعینات ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


