موسم کی خرابی، پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ملک متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار
کوئٹہ (یو این اے) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کی متعدد پروازیں موسم کی خرابی کے باعث منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 768 بھی منسوخ کردی گئی کراچی سے گوادر جانے والی پی آئی اے کی پرواز 503 منسوخ جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 308 تاخیر کا شکار ہوگئی۔کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 768 بھی منسوخ کردی گئی۔عراق سے کراچی آنے والی پرواز ایران اسرائیل کشیدہ صورتحال کے باعث آپریٹ نہ ہوسکی۔استنبول سے کراچی آنےوالی پرواز کی آمد شام ساڑھے پانچ بجے متوقع ہے جبکہ کراچی سے استنبول جانے والی پرواز بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
Load/Hide Comments


