ایرانی میزائل اور ڈرونز گرانے کیلئے اسرائیل کو ایک ارب 35 کروڑ ڈالر کا نقصان

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کو گزشتہ شب ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل اور ڈرونز مار گرانا بہت مہنگا پڑ گیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے درجنوں میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرانے کے لیے اسرائیل کو ایک ارب 35 کروڑ ڈالر یعنی 3 کھرب 74 ارب پاکستانی روپے سے زیادہ کے اخراجات برداشت کرنے پڑے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے والے ایک ایرو میزائل کی قیمت 35 لاکھ ڈالر اور میجک وانڈ میزائل کی قیمت 10 لاکھ ڈالر ہے جبکہ حملہ ناکام بنانے کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کا خرچہ بھی کل اخراجات میں شامل ہے۔ خیال رہے کہ ایران نے گزشتہ رات 300 سے زیادہ میزائل اور ڈرونز سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جبکہ اسرائیل نے درجنوں ایرانی میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں