عبدالطیف کی جبری گمشدگی کیخلاف لواحقین کا مستونگ لکپاس کے مقام پر احتجاج
مستونگ(انتخاب نیوز)جبری لاپتہ عبدالطیف ولد سفر خان کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین کی جانب سے مستونگ لکپاس نواب ہوٹل کے مقام پر احتجاج کیا گیا، تفصیلات کے مطابق احتجاج کے باعث آر ڈی سی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا گیا، دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ لواحقین نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عبدالطیف ولد سفر خان کی جلد با حفاظت بازیاب کیا جائے۔
Load/Hide Comments


