ایکنک اجلاس ، ہوشاب، آواران، خضدار سیکشن کی منظوریدے دی گئی: اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ایکنک نے 289 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبوں کی منظوری دیدی، سکھر حیدرآباد موٹروے کیلئے 24 ارب روپے سے اراضی خریدی جاچکی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایم 8 شاہراہ کا ہوشاب، آواران، خضدار سیکشن کی منظوری دی گئی، سوات ایکسپریس وے کے چکدرہ تا فتح پور سیکشن کی بھی منظوری دے دی، خیبر ایجنسی کو خیبر پاس اقتصادی راہداری سے منسلک کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں