نارووال میں سر پر ڈنڈے کے وار سے 60سالہ لیگی کارکن جاں بحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران تصادم کے مختلف واقعات پیش آئے، پولیس کے مطابق پی پی 54 نارووال میں کوٹ ناجو کے علاقے میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے مابین تصادم کا واقعہ پیش آیا، جھگڑے کے دوران (ن) لیگ جماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار دیا تھا، شدید زخمی 60سالہ محمد یوسف ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق جھگڑے کے بعد پی پی 54 پولنگ اسٹیشن کوٹ ناجو میں ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں