تحریک انصاف غنڈہ گردی سے الیکشن نہیں جیت سکتی، احسن اقبال
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نارووال میں 60سالہ لیگی کارکن کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا جس پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ متوفی محمد یوسف مسلم لیگ ن کا کارکن تھا، پی ٹی آئی غنڈہ گردی سے الیکشن نہیں جیت سکتی، محمد یوسف کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔واضح رہے کہ نارووال میں لیگی کارکن کے سر پر ڈنڈا مارا گیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی، ذرائع کے مطابق ڈنڈا تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مارا گیا ، اطلاعات ہیں کہ واقع کے بعد پولنگ کا سلسلہ روک دیا گیا۔
Load/Hide Comments


