خضدار میں ڈاکو پک اپ گاڑی چھین کر فرار، ٹرانسپورٹروں نے شاہراہ بند کردی

خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار کی تحصیل کرخ M8 سڑک پر ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر پک اپ چھین لی، واقعے کیخلاف ٹرانسپورٹروں نے شاہراہ بلاک کرکے دھرنا دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل کرخ کے ایریا بھلونک کے مقام پر سبزیوں سے بھری پک اپ گاڑی کو ڈاکو چھین کر باآسانی فرار ہوگئے، ڈاکوﺅں نے ڈرائیور اور ساتھی کو زدو کوب کیا اور شدید تشدد کرنے کے بعد نقدی و موبائل اور پک اپ گاڑی نمبر PAH 018 سبزیوں سمیت چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کرخ کے عوام و ٹرانسپوٹرز کی جانب سے احتجاجا M8 شاہراہ کرخ کے ایریا سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر دھرنا دیکر بند کردیا، ٹرانسپوٹرز و علاقے کے عوام کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ چھینی گئی گاڑی فوری برآمد کرکے عوام اور ٹرانسپوٹرز کو تحفظ فراہم کرے، اگر گاڑی برآمد نہیں ہوئی تو ہم ٹرانسوٹرز اور عوام کیساتھ ملکر اپنے احتجاج کو مزید وسعت دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں