پنجگور میں بد امنی ، نیٹ بندش، بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاﺅن ہڑتال

پنجگور (نمائندہ خصوصی)پنجگور میں بدامنی کے خلاف شہر میں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال ، تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی، تاجران کمیٹی ، حق دو تحریک پنجگور ، سول سوسائٹی پنجگور کی اپیل پر شہر میں بدامنی کے واقعات ، نیٹ کی بندش ، منشیات کے اڈوں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہر میں مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی جس کی وجہ سے تمام مارکیٹ اور دکانیں بند رہیں، سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم دیکھنے میں آئی، آل پارٹیز کے مطابق ضلعی انتظامیہ پولیس بدامنی کے واقعات کی روک تھام میں ناکام ہیں جسکی وجہ سے عوام بدترین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں