بٹگرام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

بٹگرام (آئی این پی) خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں کس پل چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ساجد نواز خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کس پل چوکی پر تعینات پولیس کانسٹیبل امجد حسین شاہ منگل کی صبح 4 بجے کے قریب ڈیوٹی کے دوران نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی میت کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کیا گیا بعد ازاں ان کی میت کو پولیس لائن بٹگرام لایا گیا اور ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق پولیس کانسٹیبل کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے، نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں