شہباز شریف کا کراچی دورہ، مزار قائد پر حاضری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق کراچی پہنچنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔شہباز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مزار قائد پہنچے تھے، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر رہنماءبھی ان کے ہمراہ تھے، ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی گورنر، وزیراعلیٰ اور تاجربرادری سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔علاوہ ازیں دورہ کراچی کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مو¿خر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں