سی پی این ای کی کوئٹہ کے مقامی اخبار کے نیوز ایڈیٹر اور ان کے بھائی پر مسلح حملے کی مذمت

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے روزنامہ آزادی کوئٹہ کے نیوز ایڈیٹر گلزار بلوچ اور ان کے بھائی شعیب امان ایڈووکیٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔ سی پی این ای کے صد ر ارشاد عارف، سیکرٹری جنرل اعجاز اور دیگر عہدیداران نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ روزنامہ آزادی کوئٹہ کے نیوز ایڈیٹر گلزار بلوچ اور ان کے بھائی کے ساتھ مچھ کے علاقے میں پیش آنے والا واقعہ شدید مذمت کے قابل ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز کے حملوں سے صحافیوں اور میڈیا پرسنز کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے لہٰذا واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں