عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، ہمیں بتاﺅ پاکستان کو کس طرح بچائیں، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحفظ آئین پاکستان موومنٹ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اسلام آباد میں دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ تحفظ آئین پاکستان کا الائنس پاکستان کی تشکیل نو کا الائنس ہے، ہم دن بدن ڈوبے جارہے ہیں، ہمارے الائنس کےخلاف مختلف پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں ،یہ پاکستان کے آئین کے تحفظ اور جمہوری پاکستان کی تشکیل نو کا الائنس ہے، پچھتر سال سے ہم پستی کی طرف چلے جارہے ہیں۔ اس لئے ہم محب وطن صحافیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارا ساتھ دو، ہمیں بتاﺅ کہ ہم کس طرح پاکستان کو بچائیں اور خدانخواستہ ہم کس طرح اس ڈوبتی اور ہچکولے کھاتی کشتی کو بچاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام اتحادی پارٹیوں سے کوآرڈینشن کیلئے نام لیئے ہیں جس میں MWM سے سید اسد عباس نقوی، بی این پی سے ساجد ترین ایڈووکیٹ، PMAP سے عبدالرحیم زیارتوال، SIC سے سید جواد الحسن کاظمی، پی ٹی آئی سے حسین اخونزادہ یوسفزئی یہ کمیٹی تمام پاکستان میں جلسے ، جلوسوں ، ملک کے سپریم کورٹ، تمام ہائیکورٹس اور ہر ضلع کے بار کونسلز، بار روم میں جائیں اور لوگوں سے احتجاجی تحریک کی کامیابی کیلئے درخواست کریں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پانچ تاریخ کو کراچی میں جلسہ ہوگا اور 10 تاریخ کو فیصل آباد میں جلسہ ہوگا۔ ہم سے لوگ ناراض نہ ہوں۔ قرآن کریم کا حکم ہے کہ حق کی گواہی نہ چھپاﺅ چاہے یہ آپ کے باپ اپنے خاندان کے کسی بھی فرد کے خلاف خلاف ہوں ۔ ابھی ہم یہ گواہی کیسے چھپائیں کہ 8فروری کے الیکشن میں لوگوں نے پاکستان کے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے ۔کسی بھی پارٹی کے شریف آدمی سے آپ پوچھ لیں، پی پی پی کے خورشید شاہ ، نوید قمر یا کسی سے بھی پوچھ لیں کہ عوام نے ووٹ کس کو دیے۔ اس بات پر لوگ غصہ ہوتے ہیں۔ ہم اللہ کے حکم کی ہر حال میں تعمیل کرینگے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایرانی صدر صاحب آئے تھے اس شریف آدمی نے ایک خواہش ظاہر کی تھی کہ میں کسی اجتماع سے خطاب کروں۔ کیا آسمان گرتا ہم اتنے کمزور بھی نہیں کہ دہشتگردی ہے، فلاں ہے، ہم کسی بھی شہر میں اس شریف آدمی کیلئے اجتماع کا بندوبست کرسکتے تھے۔ کم از کم پارلیمنٹ تو لے آسکتے تھے یہاں پارلیمنٹ میں تو کوئی گڑبڑ نہیں ہوتی وہ یہاں خطاب کرتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں