برقی قلت کے باعث سریاب کے شہری رُل گئے

کوئٹہ؛صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے وولٹیج میں کمی اور لوڈشیڈنگ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے کلی جیو،کلی قمبرانی،کلی کرانی اور گرد و نواح میں بجلی کے بار بار ٹرپ ہورہی ہے جس کی وجہ سے قیمتی اشیا خراب ہوگئیں علاقہ مکینو ں کے مطابق بجلی سے متعلق بارہا کیسکو حکام کو شکایات درج کرائی ہیں تاہم اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے مجبوراً ہمیں احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا صوبائی حکومت کیسکو حکام کو غیر ا علانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور وولیٹج پورا کرنے کا پابند بنائیں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات میں کمی آسکے بصورت دیگر تمام تر صورتحال کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں