تربت، جوسک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی

تربت (بیورو رپورٹ) جوسک کے علاقہ میں پولیس کے اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ 2پولیس اہلکار زخمی، ذرائع کے مطابق اتوار کی شب جوسک میں موٹرسائیکل گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے محمود ولد دلمراد سکنہ ڈنے سر شاپک اورقدیر ولد دادمحمد سکنہ جوسک زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیاگیا، دونوں کو پاﺅں پر گولیاں لگی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں