کراچی میں او اور اے لیول امتحانات میں بدانتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبا و طالبات شدید اذیت کا شکار ہوگئے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں امتحانی مراکزغیر معروف اور تنگ و دشوار گزار مقامات پر قائم کیے گئے ہیں جہاں پارکنگ کا کوئی نظام نہیں، ٹریفک جام اور شدید گرمی میں طلبہ کو سینٹر تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل ہر سال او اور اے لیول کے امتحان شہر کے معروف نجی ہوٹلز میں منظم طریقے سے منعقد کیے جاتے تھے، طلبہ پرسکون ماحول میں ایک ہی سینٹر میں ایک ہی چھت تلے امتحان دیتے تھے جہاں پارکنگ کا نظام بھی ہوتا تھا مگر رواں سال امتحانی مراکز غیرمعروف، دشوار گزار مقامات اور تنگ گلیوں کے چھوٹے بڑے اسکولوں اورکالجز میں قائم کیے گئے ہیں۔ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت او لیول اور اے لیول کے امتحانات کے پرچے دوحصوں میں تقیسم کیے گئے ہیں، آدھے پرچے الگ جبکہ باقی الگ امتحانی مراکز میں لیے جارہے ہیں، ذہنی دباﺅ کا شکار طلبہ الگ الگ سینٹرز میں پرچے دینے پر مختلف پریشانیوں کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں