دھماکہ خیز مواد اسرائیل لے جانے والے بھارتی بحری جہاز کو اسپین میں لنگر انداز ہونے سے روک دیا

اسپین(مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین نے بھارت سے دھماکہ خیز مواد اسرائیل لے جانے والے بحری جہاز کو بندرگاہ پر روک دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین نے بھارت سے 27 ٹن دھماکہ خیز مواد لے کر اسرائیل جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ہسپانوی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے جھنڈے والا جہاز 27 ٹن دھماکہ خیز مواد بھارت کے چنئی سے اسرائیل کی بندرگاہ حیفہ لے جا رہا تھا۔ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل کے مطابق اسپین اسرائیل کے لیے ہتھیاروں سے لدے بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں پر بلانے کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے بتایا کہ اسپین کا اقدام جنگ میں حصہ نہ بننے کیلئے اسرائیل کو ہتھیار برا?مد نہ کرنے کے لائسنس نہ دینے کے سرکاری فیصلے کے مطابق ہے۔ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو مزید ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، امن کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں