اوتھل فائرنگ سے 1شخص جا ں بحق
اوتھل: سنڈیمن گوٹھ کے قریب فائرنگ 1شخص جا ں بحق،قتل ذاتی اور دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے بیلہ پولیس نے اب تک چھ افراد کو شبے میں گرفتار کرلیا ہے باقی کی تلاش جاری ایس ایچ او بیلہ،تفصیلات کے مطابق تاریخی شہر بیلہ میں راوانی روڈ نزد سنڈیمن گوٹھ کے قریب قتل کی لرزہ خیز واردات میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بیلہ محمد جان ساسولی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر نعش کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا۔ جہاں نعش کی شناخت علی بخش ولد عبدالجلیل قوم موندرہ سکنہ موندرہ گوٹھ بیلہ کے نام سے ہوئی ہے پولیس زرائع کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جارہے ہیں اب تک چھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ایس ایچ او بیلہ محمد جان ساسولی کا کہنا ہے کہ واقع میں دیگر جو افراد ملوث ہونگے انہیں بھی جلد گرفتار کیا جائے گا بیلہ کا امن کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


