کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، تین ڈاکو ہلاک

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ناظم آباد میں شہری کی فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، جب شہری نے فائرنگ کرکے دو ڈاکوو¿ں کو ہلاک کردیا۔پولیس حکام کے مطابق گزشتہ شب ہی کراچی کے علاقے سچل ٹاو¿ن میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا، فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں