بی ایم سی ہاسٹل میں پانی،بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف طلباء کا احتجاجی دھرنا

اطلاعات کے مطابق بولان میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں پچھلے تین دنوں سے بجلی گیس اور پانی کی بندش کی وجہ سے طلباء نے آج احتجاجا بی ایم سی کا گیٹ بند کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ ہاسٹل کے سینکڑوں طلباء و طالبات اس احتجاج میں شریک ہیں۔ طلباء کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں گیس بجلی اور پانی کی بندش کی وجہ سے یہاں پر بیٹھے طلباء کو سخت مسائل کا سامنا ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے طلباء کیلئے ہاسٹل سے باہر رہائش مشکل ہے۔
طلباء و طالبات کا احتجاج ابھی جاری ہے، مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں