پسنی، دیرینہ دشمنی پر فوج کا ملازم گھر میں گھس کر قتل

پسنی:پسنی دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ آرمی کے حاضر سروس ملازم کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، پولیس نے دو گھنٹے کے اندر قتل میں نامزد دو ملزمان کو تربت ڈی بلوچ کے مقام پر پولیس چیک پوسٹ پر اسلحہ اور گاڑی سمیت گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے پسنی کے علاقہ سیائیں کوہ وارڈ نمبر 1 میں گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے آرمی کے حاضر سروس ملازم زاکر ولد طارق سکنہ پیدراک تربت (حال پسنی) کو قتل کر دیا مقتول بلوچ رجمنٹ 7 بٹالین میں تھا جو کہ چھٹیوں میں اپنے گھر آیا ہوا تھاپولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او چاکر خان نے مختلف علاقوں میں چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی، کوسٹل ہائی وے اور ایم ایٹ روڑ پر ناکہ بندی کرکے ملزمان کا تعاقب شروع کر دیااور دو گھنٹے کے اندر مقتول کے ورثاء کی طرف سے قتل میں نامزد دو ملزمان حسن سکنہ مشکے اور سلیمان ولد سومار سکنہ آبسر تربت کو تربت ڈی بلوچ کے مقام پر اسلحہ اور گاڑی سمیت گرفتار کر لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں