قلات، ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار چھپی گئی گاڑی و کلاشنکوف برآمد

قلات(بیورورپورٹ ) قلات پولیس کی بڑی کاروائی ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار چھینی گئی پک اپ گاڑی اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف چار عدد میگزین 73 عدد رونڈزبھی بر آمد ایڈیشنل ایس ایچ او نزیر احمد عمرانی کے مطابق قلات پولیس کو رحمت اللہ ولد عطاء محمد قوم شاہوانی نے اطلاع دی کہ گزشتہ روز خظر حیات ولد احمد خان سکنہ اسکلکو اور اسکے دیگر ساتھیوں نے دھوکہ سے اسے بلاکر اسلحہ کے زور پر اس سے اسکا پک اپ گاڑی چھین کر اسے حبس بیجا میں رکھکر آج صبح چھوڑ دیا جس پر ایس ایس پی قلات عبد الحق عمرانی کی حکم پر سخت ایکشن لیکر ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی کی نگرانی میں ایس ایچ او حبیب اللہ نیچاری ایڈیشنل ایس ایچ او نزیر احمد عمرانی،ایگل اسکواڈ اور کیو آر ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت خظر حیات ولد احمد خان کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے ڈکیتی شدہ پک اپ گاڑی اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والی کلا شنکوف 4 میگزین 73 روند بر آمد کرکے مقدمہ درج کیا۔ملزم جو کہ پہلے بھی پولیس پر حملہ آور دیگر اور دیگر وارداتوں میں گرفتار ہوکر عدالت سے سزا بھی ہوئی ہے ملزم کے دیگر ساتھیوں کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے جبکہ ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں قلات پولیس ملزم سے مزید تفتیش کررہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں