امین آباد اسکول چاغی سے 2اساتذہ کے تبادلے پر طلبا کا احتجاج

چاغی (یواین اے)امین آباد اسکول کے طلبا کا ٹیچرز کے تبادلہ پر احتجاج ، تفصیلات کے مطابق یو سی امین آباد گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کے طلبا نے بروز پیر اسکول کے دو ٹیچرز خلیل احمد اور گل حسن کے تبادلے پر احتجاج کیا طلبا کا کہنا تھا کہ اس وقت امین آباد اسکول میں 5 سو سے زائد طلبا زیر تعلیم ہے مگر المیہ دیکھئے اسکول میں ٹوٹل 8 ٹیچرز تعینات ہے اس میں مزید دو ٹیچرز کا تبادلہ کردیا ہے جس کی وجہ سے ہمیں پڑھائی میں سخت پریشانی کا سامنا ہورہا ہے امین آباد ایک زرعی علاقہ ہے شہر سے کافی دور ہے یہاں کے بچوں کا واحد تعلیمی ادارہ یہی ہے ہم کسی صورت اپنی تعلیم برباد ہونے نہیں دینگے امین آباد یونین کونسل کے چیئرمین محمد وارث محمد حسنی اور وائس چیئرمین ضیا الحق محمد حسنی نے طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا محکمہ ایجوکیشن جان بوجھ کر امین آباد اسکول میں مزید ٹیچرز تعینات کرنے کی بجائے پہلے سے موجود ٹیچرز کا تبادلہ کررہے ہیں انھوں نے وزیر اعلی بلوچستان، سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیا ہے امین آباد اسکول سے ٹرانسفر کیئے گئے ٹیچرز واپس کیا جائے اور مزید ٹیچرز تعینات کریں ادھر ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر یوسف زرکون کا کہنا ہے امین آباد اسکول سے کسی ٹیچر کو ٹرانسفر نہیں کیا ہے بلکہ سیکرٹری ایجوکیشن کے ہدایت پر اٹیچمنٹ ختم کردیا ہے اور تمام غیر حاضر ٹیچرز کو حاضرہونے کا پابند بنایا ہے اور اٹیچمنٹ ختم ہونے پر ہر ٹیچر کو اپنے ہی اسکول میں ڈیوٹی دینے کا پابند کیا ہے تاکہ ضلع چاغی میں تعلیمی نظام بہتر ہو سکیں انھوں نے مزید بتایا میں خود امین آباد سکول کا دورہ کرونگا ان کے جائز مسائل حل کرینگے مگر ٹیچرز تبادلہ کا الزام بلکل بے بنیاد ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں